مہر خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں متعدد بم دھماکوں کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بغداد کے جنوب مغربی علاقے الآمین میں ایک خود کش بمبار نے دھماکہ خیز مواد سے بھری جیکٹ ایک پُرہجوم بازار میں اڑا دی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق دوسرا خودکش دھماکہ دارالحکومت بغداد کے مشرقی علاقے مین ایک بازار میں ہوا جس میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں متعدد بم دھماکوں کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1867351
آپ کا تبصرہ